پرویزالٰہی

اللہ کے فضل ،اداروں کی محنت سے چہلم امام حسین پرپنجاب بھر میں امن رہا’ پرویزالٰہی

لاہور( گلف آن لائن) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر کئے گئے سکیورٹی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاہے ۔ وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی رات گئے تک چہلم حضرت امام حسین پر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے عزا داروں کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کا خود جائزہ لیااورجلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہے ۔

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی رات گئے تک متعلقہ حکام سے رابطے میں رہے اور ضروری ہدایات جاری کرتے رہے۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی شبانہ روز محنت سے پنجاب بھر میں امن رہا۔کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور سیاسی و انتظامی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں