ٹی ٹوئنٹی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

کولمبو(گلف آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 5 اسٹینڈبائی پلیئرز بھی شامل ہیں ،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کی قیادت داسون شناکا کریں گے،اسکواڈ میں گوناتھلاکا، نسانکا، کوشل مینڈس، اسالنکا، راجاپکسا، دھننجایا ڈی سلوا، ہسارنگا، مہیش تھیکشانا اسکواڈ میں شامل ہیں۔

جیفری وینڈرسے، کرونارتنے، مدھوشانکا اور پرمود مدوشان بھی سری لنکن اسکواڈ کا حصہ ہیں،لہیرو کمارا اور دشمانتا چمیرا کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،اسٹینڈبائی میں شامل ایشن بندارا، دنیش چنیدیمل، بینورا فرنینڈو، نوانیڈو فرنینڈو اور پراوین جیاوکرما ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں