اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاپان کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو اس وقت سمندری طوفان نان ماڈول کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ پیر کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ تباہی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کی ہولناکیوں سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان نانماڈول سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیا ں کسی ایک سمت میں نہیں چلتیں اور کسی بھی ملک میں تباہی لا سکتی ہیں اس لئے دنیا کو ان آفات کی ہولناکیوں سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔