واشنگٹن (گلف آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری امریکا پہنچ گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں شریک ہوں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکا میں میڈیا اور تھنک ٹینکس سے بات بھی کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو جی 77 اجلاس میں شرکت اور شرکا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو جموں و کشمیر کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔