احسن اقبال

سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کودوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب سے1500لوگوں کی جانیں گئیں، یونیورسٹی طلبا سے اپیل ہے مدراینڈ چائلڈ نیوٹریشن پیکٹ بنائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ تمام طلبا اپنے طور پرکچھ نہ کچھ امداد کریں، علمائےکرام سے اپیل بھی ہے جمعہ کے خطبے میں لوگوں کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مصیبت کا ایک قوم کی حیثیت سے مقابلہ کرسکتے ہیں کیونکہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کئی علاقوں میں سیلاب نے سمندرکی شکل اختیارکرلی ہے، بھوک وافلاس کا شکار متاثرین کوصحت کی سہولت بھی میسرنہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کودوبارہ بحال کرنا چاہتےہیں، سیلاب سے فصلوں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ دریائے سندھ کےمغربی علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے، سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنے گھرچھوڑنے پرمجبورہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک ادارہ سیلاب جیسے چیلنج کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ 3 کروڑسے زائدافراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوتاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں