نیویارک (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، سیلاب کے بعد ملکی حالات بدل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس اور گندم درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکی ہے، مگر کرپشن کی بات جھوٹ ہے۔