وزیر خارجہ وانگ ای

چین امن و سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کی مضبوطی سے حمایت کرے گا، وا نگ ای

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ آج دنیا تبدیلیوں اور افراتفری سےبھر پور ہے ، سیکرٹری جنرل نے اس حوالے سے زور دیتے ہوئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل کی جس سے چین دل کی گہرائیوں سے اتفاق کرتا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ بڑی طاقتیں، خاص طور پر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری میں پیش قدمی کرنی چاہیے، اقوام متحدہ کے اختیارات کا تحفظ کرنا چاہیے، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے میں پیش پیش ہونا چاہیے، اور ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے میں رہنمائی کرنا چاہیے۔ لیکن یہ بات افسوسناک ہے کہ خود غرضانہ مفادات کے تحت کچھ بڑی طاقتیں نام نہاد “قواعد” کی حفاظت کے بہانے ہر جگہ “چھوٹے گروہوں” کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ چین اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔امن و سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور دیگر بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کی مضبوطی سے حمایت کرے گا۔

کوئتریس نے کثیرالجہتی کی حمایت، بین الاقوامی تعاون اور پائیدار ترقی کے فروغ میں چین کے طویل المدتی کلیدی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ چین کے ساتھ شراکت داری اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی کا ایک اہم ستون ہے۔دونوں فریقوں نے قریبی اور موثر تعاون جاری رکھا ہے۔
اسی دن وانگ ای نے تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اور سری لنکا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں