حمزہ شہباز

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز رواں ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرینگے

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز رواں ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز رواں ہفتے کے دوران پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اپنے دفتر میں دوبارہ بیٹھنا شروع کرینگے۔حمزہ شہباز پارٹی عہدیداروں اور اراکین اسمبلی سمیت لیگی کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بحال کرینگے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں حمزہ شہباز کے پورشن کی صفائی ستھرائی مکمل، چھٹی پر گئے عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا۔حمزہ شہباز کے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے کے معاملے پر بھی اسی ہفتے پیش رفت ہونے کا امکان ہے ۔حمزہ شہباز اس ہفتے کے آخری دنوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرینگے۔حمزہ شہباز سیلاب متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کرینگے۔سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران حمزہ شہباز جنوبی پنجاب کے اہم پارٹی عہدیداروں اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔یادرہے کہ حمزہ شہباز لندن سے واپسی کے بعد بیمار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں