عمر سرفراز چیمہ

قومی مجرم سے اہم معاملات پر گفتگو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے’ عمر سرفرازچیمہ

لاہور(گلف آن لائن) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز نے نواز شریف سے اہم قومی معاملات پر مشاورت کر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز شریف کو گرفتار کر کے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تین وفاقی وزرا اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ نواز شریف سے مشاورت کی گئی ہے، اہم قومی معاملات پر ایک بھگوڑے قومی مجرم سے بات چیت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی واضع خلاف ورزی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ انصاف و قانون کے دوہرے معیار کی وجہ سے بڑے ڈاکو اقتدار میں اور چھوٹے جیلوں میں پڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں