راولپنڈی(گلف آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے متنبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہوسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں، دو ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کر رہا ہے اْسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔سپریم کورٹ سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے2ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے اْسیسندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیںسابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائیگا۔انہوںنے کہاک ہعوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں،اکتوبر اہم ہے15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔شیخ رشید نے واضح کیا کہ عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں، اکتوبر اہم ہے، 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔