اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جمہوریت کو بے توقیر اور ہر ادارے کو تماشا بنایا ہے ،عمران خان کی فارن ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہے ۔
انہوںنے کہاکہ بے جا لاڈ اٹھانے کی وجہ سے لاڈلے کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ کبھی کہتے ہیں استعفے دیئے ہیں کبھی کہتے ہیں استعفے نہیں دیئے یہ تماشا بند کرو ، اگر استعفے نہیں دیئے تو ضمنی انتخابات میں حصہ کیوں لے رہے ہو۔