اسلام آباد(گلف آن لائن)حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں۔وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کی وجہ سے پیشگی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے فی الحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا تاہم پی ٹی آئی نے کارکنان کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔