اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اہل وطن اور عالم اسلام کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی ابدی فلاح کے لئے اللہ تعالی نے آپﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل کرکے ہم دنیا اور آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
نبی کریم ﷺ اور آپ کی آل پاک پرلاکھوں کروڑوں درود و سلام ہوں۔