وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کل قزاقستان جائیں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو قزاقستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دور ان وزیراعظم چھٹی سی آئی سی اے سمٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ایشیا کے مملکت کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعظم پاکستان میں سیلاب اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ خواجہ آصف، طارق فاطمی ،مریم اورنگزیب اور دیگر بھی جائیں گے۔وزیر اعظم اس موقع پر وسط ایشا کے رکن ممالک کے سر براہان سے دو طرفہ تعاون بالخصوص مواصلاتی رابطوں کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں