اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان نے ریاست گجرات کے جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بیان جھوٹا قرار دیکر مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیان سے واضح ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے، یہ تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔