لاہور( گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں،آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی اورحالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں، عوام پہلے ہی بجلی،پیٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے،پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی ان کو سہارا دے گا ،اپنی عزت اوروقارنیلام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ذاتی مفاد کے لئے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں،وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتہ ہیں،ان کاچورن کہیں نہیں بک رہا، پی ڈی ایم کے اندر سے حق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں،انشا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائے گا ۔