وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے انعقاد پر نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے انعقاد پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیونسٹ پارٹی نے چین کی قوم کی خوش حالی اور عالمی امن کے لئے غیرمعمولی کردار ادا کیا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ چیئرمین ماؤ کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر شروع ہوا اور اب کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ کی سربراہی میں یہ سفر جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان دوطرفہ تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے چین اور پاکستان کی دوستی میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں