قومی کانگریس

چینی صدر سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس میں کوانگشی وفد کی گفتگو میں شریک

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)20 ویں سی پی سی قومی کانگریس میں کوانگشی جوانگ خود اختیار علاقے کے وفد کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس نے پارٹی اور ملک کے کلیدی مقاصد کو آگے بڑھانے کے راستے کی نشاندہی کی ہے ، اور یہ ہماری پارٹی کے لئے ایک سیاسی اعلان اور ایکشن پلان ہے تاکہ ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد کیا جاسکے اور نئے عہد اور نئے سفر میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی پیروی اور ترقی کی جاسکے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کی روح کا مطالعہ کرنے اور اسے نافذ کرنے کے لئے، ہمیں گزشتہ پانچ سالوں کے کام اور نئے عہد میں گزشتہ 10 سالوں میں عظیم تبدیلیوں کو سمجھنا ہوگا، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کے مشن کو سمجھنا ہوگا، اور اپنے اندر بہترین تبدیلیاں پیدا کر کے عظیم سماجی انقلاب کی قیادت کرنا ہوگی.پوری پارٹی اور ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو پارٹی کی قیادت میں “فولاد ” کی طرح متحد ہونا چاہئے تاکہ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو فروغ دیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں