حکومت نے بجلی کے نئے میٹر لگوانے کا آن لائن طریقہ کار متعارف کروا دیا.

اسلام آباد (گلف آن لائن) حکومت پاکستان نے عوام کی سہولت اور ملک میں کرپشن کی روک تھام کیلئے کیے گئے وعدے کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں آن لائن طریقہ کار کی مدد سے بجلی کے نئے میٹر کی تنصیب کا طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔‌ ‌حکومت پاکستان نے اس مقصد کے لیے الیکٹریسٹی نیو کنکشن (ای این سی) http://enc.com.pk کا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

اس میں درخواستگزار اپنے کوائف پُر کرے گا جس کے بعد واپڈا کا نمائندہ آپ کے گھر آکر آپ سے کاغذات لینے کا پابند ہو گا۔ اس پورٹل پر اپلائی کرنے کے بعد آپ کو ایک ٹریکنگ آئی ڈی جاری کی جائے گی جس کو سرچ کر کے آپ اپنے گھر بیٹھے اپنی درخواست کا سٹیٹس جان سکیں گے۔ اس کے لیے آپ کو کسی واپڈا اہلکار یا نمائندے کو رشوت یا سفارش کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اپلائی کرنے کا طریقہ انتہائی سادہ ہے آپ http://enc.com.pk پر جائیں،Apply New Connection پر کلک کریں ، آپکے سامنے فارم آئے گا.

اس فارم میں اپنے شناختی کارڈ، مکان سمیت دیگر معلومات پُر کریں اور اپلائی کردیں۔ اس کے لئے آپکو شناختی کارڈ، جس گھر میں میٹر لگوا رہے ہیں اس کے کوائف بھی اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔ اس پورٹل اور ای این سی سسٹم کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ سے کاغذات کی فائل حاصل کرنے والا نمائندہ اس کے بعد ایک ماہ کے اندر میٹر لگوانے کا پابند ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں