پاکستان اور نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکاآخری میچ آج کھیلاجائے گا

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکاآخری میچ آج ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائے گا۔

نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے ۔پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لئے آج کامیچ جیتنا ضروری ہے ،اگر پاکستان یہ میچ جیتتاہے توسیریز2-2سے برابرہوجائے گی ۔ نیوزی لینڈ کی کامیابی یاکسی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کوہوم سیریزمیں شکست کاسامنا کرناپڑے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے زیر کیا ،تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے بھی اسی مارجن سے کامیابی سمیٹی۔ جبکہ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کر رکھی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں