شبلی فراز

ملک میں خوف، سیاسی بے یقینی کی فضا، گھٹن نے عوام ذہنی مفلوج کردیا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں خوف، سیاسی بے یقینی کی فضا ہے،گھٹن نے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، ملک کا مستقبل آئین و قانون کی بالادستی سے ہے، مینڈیٹ کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں خوف، سیاسی بے یقینی کی فضا ہے،گھٹن نے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، تحریک انصاف کا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ جمہوری طریقہ تھا، ملک کا مستقبل آئین و قانون کی بالادستی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین بھی خاص لوگوں کے فائدے کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، ہم نے دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑیں، آئین کے تحت 90روز میں انتخابات ہونے تھے جو الیکشن نہیں جیت سکتے تھے انہوں نے نگران حکومت کی مدت بڑھا دی۔انہوں نے کہا کہ غیرآئینی اور غیر قانونی سیٹ اپ کو طول دیا گیا، قانون و آئین کی بالادستی ہونی چاہئے، مینڈیٹ کو تسلیم کیا جانا چاہئے، بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنما 9ماہ سے جیل میں ہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے بڑے تحریک آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں