بیرسٹر گوہر

پوری کوشش کی گئی عوام بانی پی ٹی آئی کو بھول جائے،بیرسٹر گوہر

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پوری کوشش کی گئی عوام بانی پی ٹی آئی کو بھول جائے لیکن وہ بھول نہیں رہی، ہم نے جو بھی پوائنٹ آف آرڈر اٹھایا قانون کے مطابق اٹھایا، ہماری پوائنٹ آف آرڈر پر رولنگ نہیں دی جاتی۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ سب کارورائی ریکارڈ کا حصہ بن جاتی ہے،

پی ٹی آئی تمام صوبوں میں موجود واحد جماعت ہے، جہاں ہماری یوم تاسیس کی تقریب ہونی تھی وہاں سے اسپیکر اور فرنیچر ہٹادیا گیا، ہماری ہر تقریب کے خلاف پولیس ایکشن ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں