شیری رحمن

ماحولیاتی تبدیلی اہداف بے معنی ہونگے اگر بند دروازوں میں بنائے جائیں گے،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اہداف بے معنی ہونگے اگر بند دروازوں میں بنائے جائیں گے،ہمارا سیارہ جل رہا ہے ، ہمیں ابھی اقدامات لینے کی ضرورت ہے، ہم ماحولیاتی تبدیلی کی تباہی کے فرنٹ لائن پر ہیں جس کے ہم ذمہ دار نہیں ، کوئی بھی ملک اتنی بڑی آفات کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ کاپ 27 کے حوالے سے کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی اہداف بے معنی ہونگے اگر بند دروازوں میں بنائے جائیں گے۔ شیری رحمان نے کہاکہ کاپ 27 ایک وسیع فورم ہے جو فریم ورک ترتیب دیتا ہے، جو پاکستان میں ہوا وہ پاکستان تک محدود نہیں رہے گا، ماحولیاتی تبدیلی کی کوئی سرحدیں نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم COP27 میں لیڈر شپ سمٹ میں پاکستان کا موقف پیش کرے گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میں امید کرتی ہوںCOP27 میں شامل ہر پاکستانی بھرپور شرکت کرے گا۔

شیری رحمن نے کہاکہ ہمارا سیارہ جل رہا ہے اور ہمیں ابھی اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم ماحولیاتی تبدیلی کی تباہی کے فرنٹ لائن پر ہیں جس کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ دار ہیں، سیلاب سے 1700 لوگ جاں بحق ہونا اور 33 متاثر ہونادنیا کیلئے ایک ویک آپ کال ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم اس سال دنیا کے گرم ترین علاقے کا گھر تھے، ہمیں متعدد ماحالیتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سندھ میں سیلاب 70 فیصد سے زائد فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، سردیوں میں درجہ حرارت بہت کم ہوگا جبکہ لوگ ابھی بھی کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ابھی بھی 2 کروڑ 60 لاکھ لوگ امداد کے منتظر ہیں، یہ تعداد سوئٹزرلینڈ اور پرتگال کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے، کوئی بھی ملک اتنی بڑی آفات کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں اس بحران سے نکلنے کیلئے کئی دہائیاں لگے گی، ہمیں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے وسائل درکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں