یوکرین

یوکرین کا ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ

کیف (گلف آن لائن)یوکرین کے وزیرخارجہ نے صدر ولودی میر زیلنسکی کو ایران سے دوطرفہ سفارتی تعلقات توڑنے سے متعلق ایک تجویز پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ روس سے فوجی تعاون پر باضابطہ طور پرسفارتی تعلقات منقطع کردیں۔روس نے یوکرین میں مختلف اہداف پردرجنوں مہلک ڈرون داغے تھے۔ ان سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا اوردارالحکومت کیف میں ایک ڈرون حملے میں چارافرادہلاک ہوگئے تھے۔یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایرانی ساختہ شاہد 136 ڈرونز سے کیے گئے تھے۔تاہم تہران نے روس کو یہ ڈرونزمہیا کرنے سے انکار کیا ہے۔یوکرینی وزیرخارجہ دیمیترو کلیبا کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایران ساختہ ڈرون ہیں اور وہ اس ضمن میں شکوک کاشکاریرپی طاقتوں کو ثبوتوں کا انبار فراہم کرنے کوتیارہیں۔

کلیبا نیایک نیوزکانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی تباہی کی مکمل ذمہ داری تہران پرعاید ہوتی ہے۔میں یوکرین کے صدر کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی تجویز پیش کررہا ہوں۔کلیبا نے کہا کہ کیف اسرائیل کوایک سرکاری نوٹ بھیجے گا جس میں فوری طور پر فضائی دفاعی نظام مہیا کرنے اور اس شعبے میں تعاون کا مطالبہ کیا جائے گا۔کلیبا کے اس بیان پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں