مرتضی وہاب

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے، مرتضی وہاب

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس نے آئین کے مطابق متفقہ فیصلہ دیا۔

عمران خان کی نااہلی پر ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا وڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ فیصلے پر پی ٹی آئی کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہاکہ اب واویلا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اب 4 سالہ دور کی کرپشن بھی عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں