وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم سے نیسلے پاکستان کے شیخ وقار اورہاجرہ عمر کی ملاقات ،سیلاب متاثرین کیلئے چیک پیش کیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے نیسلے پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلٹی شیخ وقار احمد اور نیسلے پاکستان کی ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ہاجرہ عمر نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر نیسلے کے ذمہ داران نے وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے نیسلے کی جانب سے 1 کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر زاہد حامد نے بھی لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں