لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے فرح شہزادی ،والدہ کیخلاف مقدمہ خارج ہونے پر درخواست نمٹا دی

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح شہزادی اور ان کی والدہ کے خلاف مقدمہ خارج ہونے پر درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے فرح شہزادی کی درخواست پر سماعت کی ۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درخواست گزار اور ان کی والدہ کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔فرح شہزادی اور ان کی والدہ کے خلاف اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اراضی کی خرید پر مقدمہ درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں