حلیم عادل شیخ

26 سالہ سیاست میں پی ٹی آئی نے کبھی بھی امن امان خراب نہیں کیا،حلیم عادل شیخ

کراچی (گلف آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ شروع ہونے جارہا ہے ہمارا لانگ مارچ پر امن لانگ مارچ ہوگا 26 سالہ سیاست میں پی ٹی آئی نے کبھی بھی امن امان خراب نہیں کیا پی ٹی آئی کے پاس کوئی مسلح ونگ نہیں ہے نہ ہم نے کبھی بندوق کی سیاست کی ہے ۔گزشتہ روز ایک سازش کے تحت فیصل واوڈا سے پریس کانفرنس کرائی گئی،ایسے بہت سے کردار ابھی باہر نکلیں گے جب تمام سازشیں ناکام ہوگئی تو اندر سے غدار پیدا کرنا شروع کر دیئے ہیں فیصل واوڈا پہلا دوسرا کردار ہے ابھی بہت سارے سانپ نکلیں گے۔ عوام ہوشیار رہے لانگ مارچ پرامن رہے گا سازشیں ناکام ہونگی۔ پورا ملک حقیقی آزادی مارچ میں نکلے گا سندھ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے گا۔

سندھ سے بھی بڑی تعداد عوام نکلے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا لگتا ہے زرداری مافیہ کی سندھ حکومت نے صوبے کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے رجیم چینج آپریشن میں بھی اصل بدنامی سندھ کے حصے میں آئی تھی، رجیم چینج آپریشن میں سندھ ہائوس کو استعمال کیا گیا تھا، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت دو نمبر ہے عوام نہیں، ایک مرتبہ پھر ہمارے پر امن آزادی مارچ کو روکنے کے لئے سندھ پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے، سندھ پولیس کے 6 ہزار پولیس اہلکار بھیجے جاچکے ہیں ایک بار پھر سندھ کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر ہے 28 تاریخ سماعت ہوگی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں نوٹس لیا جائے، سندھ میں امن امان پر قابو پانے کے لئے پولیس نہیں ہے، بلدیاتی الیکشن کرانے پر پولیس کو سیلابی سرگرمیوں میں مصروف ہونے کا کہا گیا آسلام آباد میں بھیجنے کے لئے پولیس کہاں سے آگئی ہے ؟ اگر پولیس کو نہ روکا گیا تو وفاق اور صوبہ میں نفرت کا باعث بنے گی فوری طور پر سندھ پولیس کا واپس بلوایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں