ٹیکس

ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کا600ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے 600 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کو اس حوالے سے وضاحت جاری کرنی چاہیے ۔ ایسوسی ایشن کے میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت منی بجٹ لانے جارہی ہے جس کی وجہ سے ہر طبقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

وزیر خزانہ کو اس حوالے سے اپنی وضاحت جاری کرنی چاہیے تاکہ معیشت کو چلانے کے لئے حصہ ڈالنے والے طبقات کو اطمینان مل سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتکار ، تاجر حتیٰ کہ عوام بھی کئی طرح کے ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں، اگر مزید ٹیکسز نافذ کئے گئے تو اس کا بوجھ لا محالہ عام آدمی کو برداشت کرنا پڑے گا جو اسے اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے ۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ ٹیکسز کی تعداد اور اس کی شرح کو مزید نیچے لایا جائے تاکہ ٹیکس نیٹ میںاضافہ ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں