فواد چودھری

حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ،ان پر گھبراہٹ طاری ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(گلف آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ہیں ،ان پر گھبراہٹ طاری ہے، میڈیا اداروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ حقیقی آزادی مارچ کور نہ کریں۔

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت کو اطمینان ہے کہ لوگ تو نکل نہیں رہے، دوسرا صبح سے میڈیا اداروں کو دھمکیاں آرہی ہیں کہ حقیقی آزادی مارچ کور نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ہی نہیں تو گھبراہٹ کیسی، ہر چینل کو دکھانے دیں اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ہیں اور ان پر گھبراہٹ طاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں