ا ظہار تعز یت

چینی صدر اور وزیر اعظم کا بھگدڑ کے وا قعہ پر جنوبی کوریا کی قیادت سے ا ظہار تعز یت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں بھگدڑ کے باعث ہونے والے بھاری جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یو کو تعزیتی پیغام بھیجا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں مچنے والی بھگدڑ اور اس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان پر انہیں بے حد صدمہ ہوا ہے۔انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے متاثرین سے دلی تعزیت کرتے ہوئےہلاک شدگان اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس حادثے کی وجہ سے متعدد چینی شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں ، صدر شی جن پھنگ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جنوبی کوریا ان کے علاج معالجے اور متعلقہ معاملات سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈیوک سو کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔

جنوبی کوریا کے فائر ڈپارٹمنٹ کی اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہیلووین کا تہوار منانے کے موقع پر مچنے والی بھگدڑ سےانیس غیر ملکیوں سمیت 153 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار چینی باشندے بھی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں