شاہد آفریدی

اگر مگر کی بجائے ٹیم اگلے میچز جیت کر دکھائے’شاہد آفریدی

لاہور (گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو اگر مگر کی صورتحال سے متعلق سوچنے کے بجائے اگلے دو میچز جیتنے کا مشورہ دے دیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ان لڑکوں سے بس اب یہ چاہتا ہوں کہ بارش ہو یا نہ ہو، صورتحال جو بھی ہو بس اب لڑکے ہمیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیت کردکھادیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کا میچ ایک تگڑا میچ ہوگا کیوں کہ مخالف ٹیم تگڑی ہے، ہمارے کھلاڑی اب ہمیں جنوبی افریقہ اور اس کے بعد بنگلادیش کے خلاف اچھا پرفارم کرکے دکھائیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم افریقہ کے خلاف جیت گئی تو یہ بہت بڑی جیت ہوگی ، ہمارے لیے اور ہماری عوام کے لیے یہ دو میچز بہت اہم ہیں۔2023ء میں ہونے والے ورلڈکپ سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس ورلڈکپ کے ایک سال بعد او ڈی آئی ورلڈکپ ہے مینجمنٹ کو چاہیے اس کے لیے سوچ سمجھ کر ٹیم بنائے اور 6 مہینے پہلے یہ ٹیم بنے، پھر کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے جبکہ ورلڈکپ وینیو کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوچ کے ساتھ مل کرٹیم بنائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں