شہروز سبزواری

صدف کو اپنی بیٹی سائرہ کے ہاں بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، شہروز سبزواری

کراچی (گلف آن لائن)اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ صدف کنول کو اپنی بیٹی زہرہ کو سائرہ یوسف کیہاں بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔سائرہ یوسف اداکار شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ ہیں، جن سے ان کی طلاق مارچ 2020 میں ہوگئی تھی، اداکار کو سابق اہلیہ سے بھی ایک جواں سالہ بیٹی نورے ہے جو اب والدہ کے ساتھ رہتی ہیں۔اپنی دونوں بیٹیوں میں محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ ان کی سابق اہلیہ کی بیٹی ان کی حالیہ اہلیہ کی بیٹی سے بہت محبت کرتی ہیں۔’فوچیا میگزین’ کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کی اہلیہ صدف کنول امید سے تھیں، تب انہیں پریشانی تھی کہ ان کی سابق اہلیہ کی بیٹی نورے ناراض نہ ہوجائیں اور ان کے پیدا ہونے والے بچے سے نفرت نہ کرنے لگیں۔

اداکار نے اس بات پر شکرانے ادا کیے اور خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی بڑی صاحبزادی اور سائرہ یوسف کی بیٹی نورے نے ان کی دوسری بیٹی اور صدف کنول کی بچی کو اپنایا اور سب سے زیادہ وہی خوش ہوئیں کہ انہیں بہن مل گئی۔شہروز سبزواری کے مطابق ان کی بڑی صاحبزادی نورے کی چھوٹی بیٹی زہرہ سے محبت دیدنی ہے اور وہ انہیں ایک لمحے کے لیے بھی ایسا نہیں لگتا کہ وہ دونوں سوتیلی بہنیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں