قلت کا خدشہ

سویا بین سیڈ کے دستیاب نہ ہونے سے پولٹری فیڈ کی قلت کا خدشہ

لاہور( گلف آن لائن)ملک بھر میں پولٹری فیڈ کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، سویا بین سیڈ کے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پولٹری فیڈ انڈسٹری مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پولٹری فیڈ کے ممکنہ بحران کے بارے میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ کو خط لکھ دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سویا بین سیڈ نہ ملنے کی وجہ سے پولٹری مالکان شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور پولٹری فیڈ بنانے کا سلسلہ تعطل کا شکار ہو رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن وفاقی وزیر غذائی تحفظ سے ملاقات بھی کرنا چاہتی ہے تاکہ انہیںصورتحال سے آگاہ کیا جاسکے ۔ بتایا گیا ہے کہ درآمد کئے گئے سویا بین کے کنٹینر ز پورٹ پر کھڑے ہیں اور ان کو ان لوڈ نہیں کیا جا سکا جبکہ پولٹری ایسوسی ایشن یک امپورٹ ڈیوٹی کے حوالے سے بھی تحفظات ہیں۔ اس سے قبل محکمہ زراعت کی جانب سے سویا بین کی کاشت کی تجویز دی جا چکی ہے تاکہ اس کا امپورٹ بل کم ہو سکے اور ملک کی انڈسٹری کو بھی یہ آسانی سے دستیاب ہو سکے تاہم اس تجویز پر باضابطہ پیشرفت نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں