اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی پولیس نے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کو جانے والے ایم ون اور ایم ٹو کو کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی۔ خط میں کہاگیاکہ ائیر پورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے، خط میں کہاگیاکہ ائیرپورٹ جانے اور آنے والے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،آئین کے آرٹیکل 97/149اور 151ائیرپورٹ اور اس کے راستوں کی حفاظت دیتا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ اسلام آباد ائیر پورٹ اور راستے انتظامی طور پر پنجاب کی حدود میں ہیں۔
خط کے مطابق وفاقی دارلحکومت تک رسائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سفارتکار اور غیرملکی شخصیات یہی راستہ استعمال کرتے ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک کے لئے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ تمام وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت اسی راستے سے ہوتی ہے۔
خط میں کہاگیاکہ ٹھلیاں اور پشاور موٹروے رکاوٹیں بین الاقوامی مصائب کا شکار ہو سکتی ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ آئیں کے تحت چیف سیکرٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات جانی چاہیے۔ خط میں کہاگیاکہ اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے۔ خط میں کہاگیاکہ اس حوالے سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات جانی چائیے کہ تین ٹول پالازوں تک رسائی دی جائے۔