وزیراعلیٰ پنجاب

ذیابیطس کی بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث مریض دیگر امراض کا بھی شکار ہو سکتا ہے’چودھری پرویز الٰہی

لاہور ( گلف آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے،ذیابیطس کی بروقت تشخیص بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے ذیابیطس سے بچائو اور آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ذیابیطس کی بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث مریض دیگر امراض کا بھی شکار ہو سکتا ہے، سادہ طرز زندگی ذیابیطس سے بچائو کا ضامن ہے، احتیاط علاج سے بہتر ہے، مریضوں کو علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ذیابیطس سے بچائو اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے لائف سٹائل تبدیل کرنا ضروری ہے، ذیابیطس کے مرض کی بروقت تشخیص اور علاج معالجے کیلئے آگاہی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ متوازن غذا، سیراور ورزش سے ذیابیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ذیابیطس مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں