حمزہ شہباز

عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ‘حمزہ شہباز

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں بلکہ پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ہے،دبئی میں فروخت ہونے والی گھڑی کی بقایا رقم کیا ہنڈی اور لانڈرنگ کر کے پاکستان لائی گئی؟ ۔انہوں نے عمران خان کی توشہ خانہ چوری کے نئے حقائق سامنے آنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والی ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی گھڑی عمران نیازی نے اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے ذریعے بیچی،نایاب اور قیمتی گھڑی کے عوض محض دو کروڑ سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔

اس بہتی گنگا میں عمران نیازی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر نے ہاتھ دھوئے ہیں۔ عمران نیازی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے اینٹی کرپشن پنجاب کے کیسز بھی ختم کروا دیئے گئے،وزیراعظم کے عہدے پر مسلط ہو کر ایسی رکیک حرکتیں عمران نیازی ہی کر سکتا تھا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دبئی میں فروخت ہونے والی گھڑی کی بقایا رقم کیا ہنڈی اور لانڈرنگ کر کے پاکستان لائی گئی؟۔عمران خان ان سوالوں اور اپنے کرتوت سامنے آنے کے ڈر سے سڑکوں پر آن لائن جلسوں کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ہے۔ امریکی سازش بیانیے کے یو ٹرن سے بھی عمران نیازی کی دروغ گوئی واضح ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں