یوکرائنی صدر

وقت آگیا ہے روس کی تباہ کن جنگ کو ختم کیا جائے،یوکرائنی صدر

بالی (گلف آن لائن)انڈونیشیا کے شہر بالی میں 2 روزہ جی 20 سربراہ اجلاس کا آغاز ہو گیا، یوکرینی صدر زیلنسکی نے اجلاس سے ویڈیو خطاب کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جی 20 سربراہ اجلاس میں یوکرین جنگ کا موضوع حاوی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں یوکرین پر روسی جارحیت کی مذمت کے لیے مغربی ملکوں کی کوششوں کا ذکر ہو گا۔انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے اجلاس کے دوران تمام ممالک پر جنگ کے خاتمے کے لیے زور دیا۔صدر انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ جی 20 رکن ممالک بڑی طاقتوں کے درمیان ایک اور سرد جنگ کی اجازت نہ دیں، ہمیں دنیا کو حصوں میں تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔

اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جی 20 اجلاس سے ویڈیو خطاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ روس کی تباہ کن جنگ کو ختم کیا جائے اور ہزاروں جانیں بچائی جائیں۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں مختلف ممالک پر یوکرین سے اناج کے معاہدے میں توسیع پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں