امیتابھ بچن

جیا بچن سے شادی کرنے کی وجہ ان کے لمبے اور خوبصورت بال تھے، امیتابھ بچن

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ اہلیہ جیا بچن سے شادی کرنے کی وجہ ان کے لمبے اور خوبصورت بال تھے ۔بھارتی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 14کے دوران امیتابھ نے جیا سے شادی کی وجہ بتائی جس کا پرومو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔دوران پروگرام کھیل کھیلتی خاتون نے بتایا کہ وہ ایک بیوٹی ادارے میں بطور منیجر کام کرتی ہیں جس پر امیتابھ بچن نے کہا کہ آپ کے بال بہت خوبصورت ہیں کیا آپ ایک مرتبہ دکھائیں گی۔

خاتون نے جب اپنے لمبے بال دکھائے تو امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کی جیا بچن سے شادی کرنے کی وجہ یہ ہی تھی کہ ان کے بال کافی لمبے اور خوبصورت تھے۔اداکاری کے شہنشاہ کی یہ بات سن کر خاتون سمیت حاضرین بھی ہنسنے لگے اور ساتھ ہی تالیاں بھی بجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں