وزیر دفاع

پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق میڈیا میں جاری قیاس آرائیاں بلاجواز ہیں ، وزیر دفاع

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق میڈیا میں جاری قیاس آرائیاں بلاجواز ہیں ۔گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ نے 2019 کے فیصلے میں آرمی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی جس کے مطابق سروسز چیفس کی مدت ملازمت پر قانون سازی درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مناسب وقت پر اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں