وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے’پرویز الٰہی

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے روش پاکستان لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کے مفت علاج کے حوالے سے پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ روش کمپنی مفت علاج میں معاونت کریگی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر سے بچائو اور تشخیص کیلئے خصوصی کانٹرز قائم کیے جائیں گے۔نجی شعبے کے اشتراک سے 37 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ کسی بھی سٹیج پر کینسر تشخیص ہونے پرمریض کا مفت علاج ہوگا، پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا مریضوں کو بھی علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں