اسفندیارولی خان

جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھنے والے حاجی عدیل مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، اسفندیارولی خان

اسلام آباد (گلف آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھنے والے حاجی عدیل مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی،ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے اجرا میں مرحوم محمد عدیل خان نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا،مرحوم سینیٹر حاجی عدیل کی چھٹی برسی پر جاری پیغام میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حاجی عدیل مرحوم نے محکوم و مظلوم قومیت کے حقوق کی جدوجہد ساری زندگی جاری رکھی۔بجلی منافع کے بقایا جات، 18ویں آئینی ترمیم اور صوبائی حقوق کیلئے انکا کردار انتہائی متحرک اور جاندار رہا۔

پشتون قومی تحریک اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جنگ میں حاجی عدیل جیسی شخصیات کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر حاجی عدیل (مرحوم) مرتے دم تک اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باچاخان کے سپاہی رہے۔پاکستانی سیاست میں دلیل کی گفتگو کا فقدان دیکھ کر ہر ذی شعور شخص کو حاجی عدیل یاد آئیں گے۔چھٹی برسی پر پوری قوم انکی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے، انکی جدوجہد رکی نہیں، جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں