فیاض الحسن چوہان

آل شریف کی ذاتی کنیز اپنی نوکری پکی کرنے کی خاطر عمران خان کے زخموں کامذاق اڑا رہی ہے’فیاض الحسن چوہان

لاہو ر( گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کی ذاتی کنیز اپنی نوکری پکی کرنے کی خاطر عمران خان کے زخموں کامذاق اڑا رہی ہے، مریم اورنگ زیب اپنے آقائوں کی اشِرباد حاصل کرنے کے لئے اخلاقیات سے گرے ہوئے بیان دے رہی ہے۔ انہوں نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفرور اور کرپٹ ٹولے کی ذاتی ملازمہ ایک قومی لیڈر کے زخموں پر سیاست کر رہی ہے،مریم اورنگزیب اور اسکی والدہ نے ہمیشہ آل شریف کی کاسہ لیسی کر کے سیاسی اور مالی فوائد حاصل کیے،لانگ مارچ اِن کنیزاں اور انکے آقائوں کو انکی اوقات یاد دلانے کے لئے اپنی منزل کی طرف گامزن ہے ۔

فیاض چوہان نے کہا کہ لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچے گا تو اس طرح کی کنیزاں اور غلاموں کی چیخیں پوری قوم سنے گی۔ ان کا آقا جھوٹی بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے ۔انہوں نے لوگوں کی کردار کشی کے لئے کنیزاں اور غلاموں کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں