شازیہ مری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہزاروں غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیم و صحت کے لئے وظائف دے رہا ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر چیئر پرسن آئی ایس پی شازیہ مری نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہزاروں غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیم و صحت کیلئے وظائف دے رہا ہے ۔بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہاکہ دنیا 20 نومبر کا دن بچوں کے عالمی دن کے طور پر مناتی ہے ،یہ دن بچوں کے فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا دن ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہزاروں غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیم و صحت کے لئے وظائف دے رہا ہے ے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وظائف بینظیر نشونما پروگرام اور بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت دیئے جا رہے ہیں ،ماں بچے کو صحتمند بنانے کیلئے وٹامنز و منرلز کے ساشے دیے جاتے ہیں ۔ شازیہ مری نے کہاکہ بینظیر تعلیمی وظائف کے ذریعے غریب خاندانوں کے بچوں کو وضائف دیے جاتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بچیوں پر زیادہ توجہ ہے تاکہ غریب والدین ان کی تعلیم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ،حالیہ سیلاب میں لاکھوں بے گھر ہونے والے بچوں کو بھی یاد رکھنا ہے ۔ وفاقی وزیر سیلاب متاثرہ بچے ھماری مدد کے منتظر ہیں آئیں مل کر ان مصیبت زدہ بچوں کی مدد کریں ۔ شازیہ مری نے کہاکہ آج کے دن ہم بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں