فواد چوہدری

فواد چوہدری نے ملک کے خراب معاشی حالات اور بے امنی کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دے دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک کے خراب معاشی حالات اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سازش کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی حکومت کے 7 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے فنڈز ہی روک دئیے، تباہ حال معیشت اور برا طرز حکمرانی ملک میں نئی تباہی لا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں