شیری رحمان

امریکی فرم سے معاہدے کے بعد عمران خان یوٹرن لے رہے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیات اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر لگائے گئے الزامات پر مسلسل یوٹرن لے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نے لکھا کہ 7 ماہ سے عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کا الزام لگا رہے تھے، اچانک عمران خان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔

شیری رحمان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا گیا، نفرت انگیز سیاست سے ملک اور اداروں کو نقصان ہوا، کیا ایک یوٹرن لینے سے ازالہ ہو جائیگا؟، ان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہیں تھی، وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا لیکن موقع سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو دا ئوپر لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں