ڈاکٹر یاسمین راشد

گولیاں کھاکربھی عوام کے حقوق کیلئے نکلنے والے کو عمران خان کہتے ہیں’ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (گلف آن لائن) صوبائی وزیر صحت وصدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ راوی ٹول پلازہ سے روانہ ہوا جس میں وسطی پنجاب پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعدادمیں عوام اور کارکنان شامل تھے ،عوام اور کارکنان نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے ،عوام اور کارکنان عمران خان زندہ آبادکے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ راوی ٹول پلازہ سے کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان کی کال پر روانہ ہو رہے ہیں اور ہم عمران خان کے فیصلے کے مطابق ہرچیزکے لئے تیارہیں۔ عمران خان کہیں گے کہ وہاں بیٹھناہے توہم بیٹھ جائیں گے۔

عمران خان کی جان کو صرف اور صرف رانا ثناء اللہ سے خطرہ ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ایف آئی آرمیں راناثناء اللہ کا نام اسی لئے دیاہے کہ عمران خان کی جان کو اس سے بہت خطرہ ہے۔ہم رانا ثناء اللہ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔وفاقی حکومت نے 25مئی کو ظلم کے تمام ریکارڈتوڑدئیے ہیں۔

گولیاں کھاکربھی عوام کے حقوق کے لئے نکلنے والے کو عمران خان کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک انسان نہیں تحریک کانام ہے۔عمران خان ملک میں عدل و انصاف کانظام چاہتے ہیں۔پاکستان انصاف کے بغیرنہیں چل سکتا۔ہم لے کررہیں گے آزادی ہے حق ہماراآزادی۔عمران خان اپنی جان خطرے میں ڈال کرعوام کی خاطرراولپنڈی پہنچیں گے۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں