مسرت چیمہ

تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے،پوری پارٹی نے حتمی وقت اور اعلان کا مینڈیٹ چیئرمین عمران خان کو دے دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انشااللہ ہم پنجاب اور پختونخواہ میں انتخابات کے بعد پہلے سے زیادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ڈمی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،امپورٹڈ حکومت کو عوام الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ زر بابا اور13 چور جماعتوں کو نکیل ڈالنے کیلئے انتخابات ناقابل گزیر ہیں،چھوٹی سی سرجری والوں کا اب واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا،پی ڈی ایم کا چور ٹولہ حقیقی آزادی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا،وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلی کے خواب میں چھچھڑوں کے مترادف ہے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں