شیخ رشید

اسمبلی توڑنا مسئلہ نہیں ، تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے، سابق وزیر داخلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کواندازہ ہے ملک مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ایک ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ، انہیں بھی اندازہ ہے کہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن2مہینے پہلے ہوں ،بعدمیں ہوں لیکن پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے اس لئے الیکشن ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے، سیاسی و معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں