اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے ۔
ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے ،وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں ،سفارتخانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں،یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔